***ھمارے امامِ اَعظم حضرت ابو حنیفہ*** ایک رات امام اعظم ابو حنیفہ رحمت اللہ علیہ نے خواب دیکھا کہ آپ حضور پاک صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مزار مبارک کو کھود رہے ہیں. آپ نے بیدار ہونے کے بعد اسے اپنی کمزوری اعمال ہی سمجھا لیکن جب آپ نے تعبیر کے استاد کے سامنے خواب رکھا تو انہوں نے تعبیر بتای کہ "آپ مردہ علم کو ذندہ کریں گے." امام ابو حنیفہ نے تقیبا 4000 علماء سے علم فقہ و حدیث حاصل کیا. آپ کو اہل بیت کے 9 اقابر علماء سے علم حاصل کرنے کی سعادت حاصل ہے. آپ کو جہاں بھی کوی عالم ملتا, چاہے چھوٹا ہو یا بڑا آپ اس سے علم حاصل کرتے اور اس کی محفل موئدب ہو کر شاگردوں کی طرح بیٹھتے. ایک دفعہ آپ کسی مسلے کو سوچتے ہوے گھر کے سامنے چہل قدمی کر رہے تھے کہ ایک خاکروب جو آپ کا عقیدت مند تھا آپ کو الجھے ہوے دیکھا تو پوچھا حضرت کیوں اس قدر پریشان ہیں, حضرت نے ٹالنے کی کوشش کی لیکن اس کے اسرار پر بتایا کہ کتے کے متعلق اک علمی تحقیق کے مسلے پر سوچ رہا ہوں. خاکروب کو اس مسلے کا علم تھا اس نے آپ کو جواب دے کر مطمئن کر دیا. اس واقعے کے بعد وہ خاکروب جب بھی آپ کے سامنے سے گزرتا آپ احتر...