Skip to main content

ھیر رانجھا


ھیر رانجھا

ھیر رانجھا کا مزار..

پنجاب میں ضلع جھنگ میں ایک پرانے خراب حال قبرستان میں تقریباً بیس فٹ بلند اور سولہ فٹ چوڑائی اور لمبائی والی ایک چوکور عمارت ھے.
چند سیڑھیاں چڑھ کر اندر پہنچیں تو مزار کے اندر ایک قبر، اور کچھ چراغ دکھائی دیں گے۔قبر کے محفوظ حصے میں اور جالیوں کے ساتھ زمانے کے نت نئے عاشقوں کی نشانیاں نظر آنے لگ جاتی ھیں جو ایصال ء ثواب کے بجائے اپنے اپنے عشق کا رونا ھی روتے ھیں ..... اور خود کواہلء مزار کا خلیفہ سمجھنے لگتے ھیں
مزار کے بارے میں جو بات انتہائی عجیب دکھائی دیتی ہے وہ ہے اس کی چھت۔ دراصل اس مزار کی چھت ہے بھی اور نہیں بھی۔ قبر کے عین اوپر تقریباً بارہ فٹ قطر کا ایک سوراخ نظر آتا ہے جس کے بارے میں سن رکھا تھا کہ بارش کے قطرے اس سوراخ کے ذریعے عمارت کے اندر نہیں آ پاتے، لیکن وہاں موجود ایک بزرگ نے فوری طور پر اس غلط فہمی کو دور کرتے ہوئے بتایا کہ سوراخ سے بارش یقیناً اندر آتی ہے اور جب زیادہ آتی ہے تو اس سے بچنے کے لیے ملحقہ مسجد میں پناہ بھی لینا پڑتی ہے۔
اس کی ایک وجہ جو تاریخ سے ثابت ہوتی ہے وہ یہ کہ جس زمانے میں یہ مزار بنا تھا تب ایسی عمارتوں کی چھت یا تو بنائی ہی نہیں جاتی تھی یا اس میں سوراخ رکھا جاتا تھا۔ مزار کے مجاور بزرگ کا کہنا ہےکہ ایسے سوراخ برگزیدہ مرحومین کے خدا سے ڈائریکٹ رابطے کا وسیلہ ہیں۔
یہ مزار صرف مائی ہیر کا نہیں۔ قبر پر کندہ کتبہ پڑھنے کے بعد پتا چلا کہ اس قبر میں مائی ہیر اور میاں رانجھا دونوں دفن ہیں۔
دراصل ہیر کی شادی کے بعد جب انہیں رنگ پور کھیڑے بھیج دیا گیا تو میاں رانجھا کو جوگ لینے کی سوجھی اور وہ اس وقت جہلم کے قریب واقع پہاری ٹیلوں پر مقیم ایک جوگی سے جس کا نام بال ناتھ تھا، ملا اور اپنے عشق کے مداوے کے لیے اس سے جوگ مانگا جو اس نے رانجھا صاحب کو عطا کیا۔ یوں میاں رانجھا جوگی بن کر جہلم سے رنگ پور کھیڑہ واپس پہنچے اور وہاں جب ہیر سے دوبارہ ملاقات ہوئی تو جوگ ترک کیا اور اس کے ساتھ بھاگ نکلے۔
جھنگ میں اس جگہ پہنچ کر جہاں اب مزار واقع ہے دونوں ایک ٹیلے پر رکے۔ اس وقت دریائے چناب وہاں سے بالکل قریب بہتا تھا۔ دونوں نے ٹیلے پر کچھ دیر سستانے کا فیصلہ کیا تو ان کی نظر ان لوگوں پر پڑی جو انہیں قتل کرنے کی غرض سے آ رہے تھے۔
اسی لمحے دونوں عشاق نے خدا سے دعا کی جس کے نتیجے میں زمین شق ہو گئی اور دونوں اس میں سما گئے۔ قتل کرنے کی غرض سے آنے والوں نے جب یہ ماجرا دیکھا تو سچے عشاق کے عتاب سے معافی طلب کی اور لوٹ گئے۔
یہ واقعہ چودھویں صدی عیسوی میں پیش آیا اور تب سے ہی لوگ اس جگہ پر آ رہے ہیں۔
قبر کے سرہانے کی جانب ایک
دھاگےمیں بندھی خواہشیں
کھڑکی ہے جس پر نوجوان اپنی مرضی کی شادی کے لیے کھڑکی پر گرہیں باندھتے ہیں اور اگر ان کی من پسند شادی ہو جائے تو گرہیں کھول جاتے ہیں۔ بہت سے تو قبر پر آ کر نوافل بھی ادا کرتے ہیں۔
لیکن اس قدر پرانا دربار اور اس کا رنگ و روغن اتنا نیا؟ اس سوال پر بزرگ نے کہا کہ یہ کام لاہور شہر کی ایک خاتون نے کروایا ہے۔ واقعہ یوں ہے کہ اس دربار کے در و دیوار خاصے شکستہ ہو چکے تھے اور ان پر آنے جانے والے لوگ اپنے عاشقوں اور معشوقوں کے نام لکھا کرتے تھے۔ اس کے نتیجے میں مزار کی دیواریں کسی عام گزرگاہ کی دیواریں دکھائی دیتی تھیں۔
مائی ہیر لاہور شہر کی خاتون کے خواب میں آئیں اور کہا کہ میرے مزار کی مرمت کرواؤ۔ لہذا وہ خاتون جو مائی ہیر کی مرید بھی ہیں، لاہور سے مستریوں سمیت تشریف لائیں اور اپنی زیر نگرانی مزار کے درودیوار کو رنگ و روغن کروانے کے بعد واپس چلی گئیں۔
مزار سے باہر نکلتے ہوئے ایک اور
حقیقت آشکارا ہوئی کہ مزار کی گدی کبھی بھی متعلقہ خاندانوں کے پاس نہیں رہی۔ مراد بخش رانجھا کی قوم رانجھا تھی۔ عزت بی بی عرف مائی ہیر کا تعلق سیال قوم سے تھا اور ان کےسسرال کھیڑے تھے۔
ان میں سے کسی بھی قوم نے آج تک اس مزار کی گدی نہیں سنبھالی۔ وینس برادری جو جھنگ کے نواب صاحب کے مزارعے تھے، انہیں نواب صاحب نے اس مزار کی دیکھ بھال کا ذمہ دے رکھا تھا اور برسوں تک وینس برادری ہی مزار کا انتظام سنبھالے رہی۔
البتہ بارہ برس قبل وینس برادری کی آپس میں لڑائی ہوئی جس کی وجہ سے اس مزار کو محکمۂ اوقاف کے زیر انتظام دے دیا گیا جس نے اب مزار ان دو بزرگوں کے سپرد کر رکھا ہے ۔
محرم کی پانچ تاریخ سے مائی ہیر کا عرس شروع ہو جاتا ہے اور پورا مہینہ جاری رہتا ہے۔ اس دوران بارہ سے پندرہ ہزار زائرین روزانہ مزار پر آتے ہیں، منتیں مانگتے ہیں اور سلام پیش کرتے ہیں۔
(ماخوذ) سردار رب نواز

Comments

Popular posts from this blog

Bhara kahu 11 Marla (old Marla 272) house single story only 75 Lakh

Bhara kahu 11 Marla (old Marla 272) house single story only 75 Lakh Details: the house is loacted in shah poor ,bharakhu,islamabad The house is single story   there is old marlas like 272 Unnegotiable   25 feet street 3 Bedrooms, 2 Washrooms, Drawing Room TV Lounge, Broad Grage, Mumty, You Can Also check on https://www.olx.com.pk/item/bhara-kahu-11-marla-old-marla-272-house-single-story-only-75-lakh-IDWFki6.html

جنت سے جون ایلیا کا خط انور مقصود کے نام

جنت سے جون ایلیا کا خط انور مقصود کے نام انو جانی ! تمہارا خط ملا، پاکستان کے حالات پڑھ کر کوئی خاص پریشانی نہیں ہوئی۔ یہاں بھی اسی قسم کے حالات چل رہے ہیں۔شاعروں اور ادیبوں نے مر مر کر یہاں کا بیڑا غرق کر دیا ہے۔مجھے یہاں بھائیوں کے ساتھ رہنے کا کہا گیا تھا، میں نے کہا کہ میں زمین پر بھی بھائیوں کے ساتھ ہی رہا کرتا تھا، مجھے ایک الگ کوارٹر عنایت فرمائیں۔مصطفیٰ زیدی نے یہ کام کر دیا اور مجھے کواٹر مل گیا، مگر اس کا ڈیزائن نثری نظم کی طرح کا ہے جو سمجھ میں تو آجاتی ہے لیکن یاد نہیں رہتی، روزانہ بھول جاتا ہوں کہ میرا بیڈ روم کہاں ہے۔ لیکن اس کوارٹر میں رہنے کا ایک فائدہ ہے، میر تقی میر کا گھر سامنے ہے۔ ان کے 250 اشعار جن میں وزن کا فقدان تھا، نکال چکا ہوں مگر میر سے کہنے کی ہمت نہیں ہو رہی۔ کُوچہ شعر و سخن میں سب سے بڑا گھر غالب کا ہے۔میں نے میر سے کہا آپ غالب سے بڑے شاعر ہیں آپکا گھر ایوانِ غالب سے بڑا ہونا چاہئے، میر نے کہا ، دراصل وہ گھر غالب کے سسرال کا ہے، غالب نے اس پر قبضہ جما لیا ہے۔میر کے گھر کوئی نہیں آتا، سال بھر کے عرصے میں بس ایک بار ناصر کاظمی آئے وہ بھی میر کے کب...

سوچتا ہوں کہ اب انسان کو سجدہ کر لوں​

سوچتا ہوں کہ اب انسان کو سجدہ کر لوں​۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آج کے انسانوں نے دنیا میں تباہی و بربادی اور فتنہ و فساد کے جو طوفان بپا کر دیئے ہیں ، اس نے شیطان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے اور وہ اب اس کے بارے میں کیا خیالات رکھتا ہے، شاعر کے تخیل کی آنکھ سے دیکھئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تو نے جس وقت یہ انسان بنایا یارب اس گھڑی مجھ کو تو اک آنکھ نہ بھایا یارب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس لیے میں نے بھی سر نہ جھکایا یارب لیکن اب پلٹی ہے کچھ ایسی ہی کایا یارب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ عقلمندی اسی میں ہے کہ میں توبہ کر لوں سوچتا ہوں کہ اب انسان کو سجدہ کر لوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!! ابتداً تھی بہت نرم طبیعت اس کی قلب و جاں پاک تھے، شفاف تھی طینت اس کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پھر بتدریج بدلنے لگی خصلت اس کی اب تو خود مجھ پہ مسلط ہے شرارت اس کی۔۔۔۔۔۔۔۔ اس سے پہلے کہ میں اپنا ہی تماشہ کر لوں سوچتا ہوں کہ اب انسان کو سجدہ کر لوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!! بھر دیا تو نے بھلا کونسا فتنہ اس میں پکتا رہتا ہے ہمیشہ ہی لاوا اس میں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اک اک سانس ہے اب صورتِ شعلہ اس میں آگ موجود تھی کیا مجھ سے بھی زیادہ اس میں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اپنا آتشکدہءِ ذات ہی ٹھنڈا کر لوں سوچتا ہوں ...