Skip to main content

😂😝 #جلسہ 😜😂

😂😝 #جلسہ 😜😂


ایک دُور دراز کے گاؤں میں ایک سیاستدان کی تقریر تھی. 300 کلو میٹر ٹُوٹی پُھوٹی سڑکوں پر سفر کرنے کے بعد جب وہ تقریر کی جگہ پر پہنچے تو دیکھا کہ صرف ایک کسان انکی تقریر سُننے کے لئے بیٹھا ہُوا تھا۔
اس اکیلے شخص کو دیکھ کر سیاستدان کو سخت مایوسی ہُوئی، اور نہایت افسردہ انداز میں کہنے لگے،
بھائی، آپ تو صرف اکیلے آدمی آئے ہو، سمجھ میں نہیں آتا کہ اب میں تقریر کروں یا نہیں-"،؟
کسان بولا، صاحب میرے گھر پر بیس(۲۰) گدھے ہیں۔
اگر میں ان کو چارہ ڈالنے جاؤں، اور دیکھوں کہ وہاں صرف ایک گدھا ہے، اور باقی دوڑ گئے ہیں، تو کیا میں اس ایک گدھے کو بھی چارہ نہ ڈالوں،؟ اور اسے بھی بُھوکا مار دوں؟؟
کسان کا بہترین جواب سُن کر سیاستدان بہت خُوش ہُوا، اور ڈائس پر جا کر اس اکیلے کسان کے لئے دو(۲) گھنٹے تک پُرجوش انداز میں تقریر کرتا رہا۔
تقریر ختم کرنے کے بعد، وہ ڈائس سے اُتر کر سیدھا کسان کے پاس آیا اور بولا،
تُمہاری گدھے والی مثال مجھے بہت پسند آئی،، اب تُم بتاؤ، تُمہیں میری تقریر کیسی لگی؟
کسان بولا،، صاحب، اُنیس(۱۹) گدھوں کی غیر موجودگی کا یہ مطلب تو نہیں کہ بِیس(۲۰) گدھوں کا چارہ، ایک گدھے کے آگے ڈال دِیا جائے۔۔۔منقول....

Comments

Popular posts from this blog

ھیر رانجھا

ھیر رانجھا ھیر رانجھا کا مزار.. پنجاب میں ضلع جھنگ میں ایک پرانے خراب حال قبرستان میں تقریباً بیس فٹ بلند اور سولہ فٹ چوڑائی اور لمبائی والی ایک چوکور عمارت ھے. چند سیڑھیاں چڑھ کر اندر پہنچیں تو مزار کے اندر ایک قبر، اور کچھ چراغ دکھائی دیں گے۔قبر کے محفوظ حصے میں اور جالیوں کے ساتھ زمانے کے نت نئے عاشقوں کی نشانیاں نظر آنے لگ جاتی ھیں جو ایصال ء ثواب کے بجائے اپنے اپنے عشق کا رونا ھی روتے ھیں ..... اور خود کواہلء مزار کا خلیفہ سمجھنے لگتے ھیں مزار کے بارے میں جو بات انتہائی عجیب دکھائی دیتی ہے وہ ہے اس کی چھت۔ دراصل اس مزار کی چھت ہے بھی اور نہیں بھی۔ قبر کے عین اوپر تقریباً بارہ فٹ قطر کا ایک سوراخ نظر آتا ہے جس کے بارے میں سن رکھا تھا کہ بارش کے قطرے اس سوراخ کے ذریعے عمارت کے اندر نہیں آ پاتے، لیکن وہاں موجود ایک بزرگ نے فوری طور پر اس غلط فہمی کو دور کرتے ہوئے بتایا کہ سوراخ سے بارش یقیناً اندر آتی ہے اور جب زیادہ آتی ہے تو اس سے بچنے کے لیے ملحقہ مسجد میں پناہ بھی لینا پڑتی ہے۔ اس کی ایک وجہ جو تاریخ سے ثابت ہوتی ہے وہ یہ کہ جس زمانے میں یہ مزار بنا تھا تب ایسی عما...

Internet Download Manager Full with Crack (Direct Download)

Internet Download Manager For  Downloading Click On Here: Mediafire Link: http://www.mediafire.com/file/55fv181lrxj3a11/Internet+Download+Manager+IDM+6.17+Build+8+Final-ameerfaez.rar

Support the People of Hazara

قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے والے حکومت کے حلقہ بندیوں سے متعلق اصلاحتی بل ۲۰۱۷ نے مجھے ختم نبوت کے ترمیمی بل کی یاد  تازہ کرادی جس کی منظوری ھونے کے بعد بھی وھاں لبرلز تو کیا مذھبی رھنماؤں کو بھی سمجھ نہ آئی کہ ھمارے ساتھ کیا ھو گیا... اطلاعات کے مطابق پختونخواہ کی صوبائی اسمبلی کی 99جنرل نشستیں برقرار رہینگی تاہم نئی حلقہ بندیوں کے دوران صوبے کے 5اضلاع ایبٹ آباد، چارسدہ، چترال، ہری پور اور صوابی سے ایک ایک نشست کم کر دی جائے گی ۔۔۔۔۔ ایبٹ آباد سے صوبائی اسمبلی کی ایک نشست کم کرنے کے بعد 5کی بجائے4، چترال سے ایک نشست کم کرنے کے بعد دو کی بجائے ایک، چارسدہ سے ایک نشست کم کرنے کے بعد6کی بجائے5، ہری پور سے ایک نشست کم کرنے کے بعد 4کی بجائے 3اور صوابی سے ایک نشست کم کرنے کے بعد 6کی بجائے 5رہ جائیگی یاد رھے کہ ان پانچ اضلاع میں سے تین اضلاع ایبٹ آباد , ھری پور اور چترال میں پشتون آبادی اقلیت میں ھے.. پشاور سے صوبائی اسمبلی کی 3نشستوں کا اضافہ کیا جائے گا اور یہ تعداد 11کی بجائے14تک پہنچ جائے گی جبکہ سوات میں ایک صوبائی اسمبلی کی نشست کا اضافہ کرکے تعداد7سے بڑھ کر8اور دیر لو...