Skip to main content

Posts

حکیم بو علی سینا

حکیم بو علی سینا  کہتے ھیں کہ قدیم زمانے میں ایک رئیس کی بیٹی گھوڑا سواری کے دوران گھوڑے سے نیچھے گر گئی اور اُس کے کولہے کی ھڈی اپنے  بند سے جدا ھو گئی۔ لڑکی کے باپ نے بہت سے حکیموں سے علاج کروانے کی کوشش کی کہ ھڈی کو واپس اپنی جگہ پر بٹھائیں مگر مصیبت یہ تھی کہ لڑکی کسی حکیم کو اپنا جسم چھونے کی اجازت نہیں دیتی تھی۔ باپ نے بہت اصرار کیا کہ بیٹی حکیم کو شریعت نے بھی محرم قرار دیا ھے لیکن بیٹی کسی طرح راضی نہیں ھو رھی تھی اور دن بہ دن کمزور ھوتی جا رھی تھی۔ آخر لوگوں نے مشورہ دیا کہ شہر سے باھر  ایک بہت حاذق حکیم رھتے ھیں اُن سے مشورہ کر لیں........ وہ شخص حکیم صاحب کے پاس گئے اور اپنا مسئلہ بیان کیا تو حکیم صاحب نے کہا کہ ایک شرط پر میں آپ کی بیٹی کا کولہا ھاتھ لگائے بغیر واپس بٹھا سکتا ھوں۔ وہ شخص کہنے لگا کہ جو بھی شرط ھو وہ قبول کرنے پر آمادہ ھے۔ حکیم نے کہا کہ شرط یہ ھے کہ ایک بہت موٹی تازی گائے میرے لئے لا دو تو میں علاج کر دوں گا آپ کی بیٹی کا........ وہ شخص بہت بھاری قیمت پر شہر کی سب سے تنومند گائے خرید کر حکیم صاحب کے گھر لے گئے۔ حکیم صاحب نے کہا کہ آپ ...

famous actor Arnold Schwarzenegger

The famous actor Arnold Schwarzenegger posted a picture of him sleeping in the street under his famous bronze statue, and wrote sadly (How times changed). The reason he wrote the sentence was not only because he was old, but because when the governor of California opened the hotel with the statue in front of him. The hotel officials told Arnold: "At any time you can come and have a room reserved in your name". When Arnold left judgment and went to the hotel, the administratio n refused to give him a room arguing that the hotel was fully booked. He brought a cover and slept under the statue and asked people to imagine it. He wants to convey a message that when he was in a position they were praising him, and when he lost this position they forgot and did not fulfill their promise to him. Yes, times have changed. Do not trust your position or your owner or your power or your intelligence. All of this will not last. In life after death

----------علماءدین کی حکمتیں--------

----------علماءدین کی حکمتیں-------- خلیفہ ہارون الرشید اور ان کی اہلیہ زبیدہ کے درمیان کیسی بات پر اختلاف پیدا ہو گیا، . اختلاف نے جب طول پکڑا تو ہارون نے غصے میں قسم کھا لی کہ آنے والی رات تم میری سلطنت سے باہر گزارو ورنہ تمھیں طلاق  .... ہارون الرشید کی حدود سلطنت مشرق میں چین سے لے کر مغرب میں فرانس کی نواح تک پھیلی ہوئی تھی ، پھر ایسی وسیع و عریض سلطنت کو ایک ہی رات میں ہارون الرشید کی اہلیہ کیونکر طے کر سکتی تھی، جبکہ اس وقت نقل و حمل کے وسائل و ذرائع بھی آج کی طرح تیز رفتار نہ تھے . اب بات زبان سے نکل چکی تھی، اہلیہ بھی کوئی معمولی خاتون نہ تھی، زبیدہ تھی جو اسے جان سے زیادہ عزیز تھی .... وقت تیزی سے گزر رہا تھا اور یہ دونوں نہایت پریشان، ادھر ہارون اپنی سبقت لسانی پر شرمندہ و پشیمان بھی تھا. چنانچہ اس معمہ کو حل کرنے کے لیے بڑے، بڑے علماء ہارون الرشید کی خدمت میں بلائے گئے... ان میں قاضی ابو یوسف رحمتہ اللہ علیہ بھی تھے، جب علماء کے سامنے اس مسئلے کو رکھا گیا تو سارے غور و خوض میں لگ گئے لیکن مسئلہ کا کوئی معقول حل نظر نہیں آ رہا تھا اس لیے ہر طرف خاموشی طاری ہو گئی، ...

*ﻋِﺸــــــــﻖ

*ﻋِﺸــــــــﻖ* *ﻋِﺸﻖ ﺁﻓﺖ ، ﻋِﺸﻖ ﺁﺗﺶ ، ﻋِﺸﻖ ﻣﻄﻠﻮﺏِ ﺧﺪﺍ.!!!* *ﻋِﺸﻖ ﻣﺠﻨﻮﮞ ، ﻋِﺸﻖ ﻟﯿﻠٰﯽ، ﻋِﺸﻖ ﻓﺮﯾﺎﺩ ﻭ ﺻﺪﺍ.!!!* *ﻋِﺸﻖ ﺑﺎﻃِﻦ ، ﻋِﺸﻖ ﻇﺎﮨِﺮ ، ﻋِﺸﻖ ﺗﻤﺜﯿﻞِ ﺍﻟٰﮧ.!!!* *ﻋِﺸﻖ ﺳﺎﮐِﻦ ، ﻋِﺸﻖ ﺟﺎﺭﯼ ، ﻋِﺸﻖ ﮨﻤﻨﺎﻡ ﺧُﺪﺍ.!!!* *ﻋِﺸﻖ ﺑﺎﻗﯽ ، ﻋِﺸﻖ ﺳﺎﻗﯽ ، ﻋِﺸﻖ ﻣﻌﻨٰﺊ ﻋﻄﺎ.!!!* *ﻋِﺸﻖ ﻓﺮﮨﺎﺩ ، ﻋِﺸﻖ ﺷِﯿﺮﯾﮟ ، ﻋِﺸﻖ ﺑﺎﺭﺍﻥِ ﺷِﻔﺎﺀ. *ﻋِﺸﻖ ﻃﺎﻗﺖ ، ﻋِﺸﻖ ﻃَﻠﻌَﺖ ، ﻋِﺸﻖ ﺗﺎﺛﯿﺮِ ﺣَﯿﺎ.!!! *ﻋِﺸﻖ ﺟﻠﻨﺎ ، ﻋِﺸﻖ ﻣَﺮﻧﺎ ، ﻋِﺸﻖ ﺩﺭﺩﻭﮞ ﮐﯽ ﺩﻭﺍ.!!! *ﻋِﺸﻖ ﻣﺎﻟِﮏ ، ﻋِﺸﻖ ﺻﺎﺣِﺐ ، ﻋِﺸﻖ ﺍﻧﻮﺍﺭِ ﺧُﺪﺍ.!!!* *ﻋِﺸﻖ ﺍﻭّﻝ ، ﻋِﺸﻖ ﺁﺧِﺮ ، ﻋِﺸﻖ ﺳﺎﺣِﻞ ﺑﺎﺧُﺪﺍ.!!!*

مشوم میاں اور پاکستان

مشوم میاں اور پاکستان : ایک بادشاہ نے اپنے بہنوئی کی سفارش پر ایک شحص کو موسمیات کا وزیر لگا دیا. ایک روز بادشاہ شکار پر جانے لگا تو روانگی سے قبل اپنے وزیر موسمیات سے موسم کا حال احوال پوچها.... وزیر نے کہا کہ موسم شکار کے لیے بڑا لاجواب ہے اور شکار کے لیے اگلے روز تک موسم اسی طرح ساز گار رہے گا . بارش وغیرہ کا تو دور دور تک کوئی بهی امکان نہیں . بادشاہ اپنے لاؤ لشکر کے ساته مونچھوں کو تاؤ دیتا ہوا شاہی انداز میں شکار کهیلنے روانہ ہوا.... راستے میں آیک کمہار چاچا شرفو نے بادشاہ کی سواری دیکهی تو بادشاہ سلامت سے سلام کرتے ھوئے کہا... حضور آپکا اقبال بلند ہو آپ اس خراب موسم میں کہاں جارہے ہیں.. بادشاہ نے پہلے تو چآچا شرفو کو دیکها اور بڑے تکبر سے جواب دیا.. شکار پہ جارہا ہوں... حضور والا موسم بڑا خراب ہے اور کچھ ہی پل میں شدید بارش آنے کے امکانات ہیں آپ اپنا ارادہ ملتوی کردیں. بادشاہ کو چاچا شرفو کی یہ بات بہت ناگوار لگی اور گهوڑے سے ایک لات اسکی پسلی میں رسید کی اور کہا ابے او مٹی کے برتن بنا کر گدهے پہ لادنے والے الو... تم کیا جانو موسم کیا ہوتا ہے... موسم سمجهنے کے لیے بہت ...

***ھمارے امامِ اَعظم حضرت ابو حنیفہ***

***ھمارے امامِ اَعظم حضرت ابو حنیفہ*** ایک رات امام اعظم ابو حنیفہ رحمت اللہ علیہ نے خواب دیکھا کہ آپ حضور پاک صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مزار مبارک کو کھود رہے ہیں. آپ نے بیدار ہونے کے بعد اسے اپنی کمزوری اعمال ہی سمجھا لیکن جب آپ نے تعبیر کے استاد کے سامنے خواب رکھا تو انہوں نے تعبیر بتای کہ "آپ مردہ علم کو ذندہ کریں گے." امام ابو حنیفہ نے تقیبا 4000 علماء سے علم فقہ و حدیث حاصل کیا. آپ کو اہل بیت کے 9 اقابر علماء سے علم حاصل کرنے کی سعادت حاصل ہے. آپ کو جہاں بھی کوی عالم ملتا, چاہے چھوٹا ہو یا بڑا آپ اس سے علم حاصل کرتے اور اس کی محفل موئدب ہو کر شاگردوں کی طرح بیٹھتے. ایک دفعہ آپ کسی مسلے کو سوچتے ہوے گھر کے سامنے چہل قدمی کر رہے تھے کہ ایک خاکروب جو آپ کا عقیدت مند تھا آپ کو الجھے ہوے دیکھا تو پوچھا حضرت کیوں اس قدر پریشان ہیں, حضرت نے ٹالنے کی کوشش کی لیکن اس کے اسرار پر بتایا کہ کتے کے متعلق اک علمی تحقیق کے مسلے پر سوچ رہا ہوں. خاکروب کو اس مسلے کا علم تھا اس نے آپ کو جواب دے کر مطمئن کر دیا. اس واقعے کے بعد وہ خاکروب جب بھی آپ کے سامنے سے گزرتا آپ احتر...

** فیس بک پر کی جانے والی بد تہذیبیاں **

** فیس بک پر کی جانے والی بد تہذیبیاں ** فیس بک پر آپکی پوسٹ , آپکے پیغامات , آپکے کومنٹس ,اور آپکے لائکس دیکھ کر آپکے جذبات, آپکے کردار , تعلیم , تربیت, سوچ , عقل , دلچسپی اور آپکی ذہنی استعداد کا بخوبی اندازہ لگ جاتا ھے اس لئے احتیاط اور استعمال میں اخلاق کے ساتھ ساتھ تہذیب و تمدن کا دامن ھاتھ سے نہ جانے دیں. اس حوالے سے دانستگی یا غیر دانستگی میں سوشل نیٹ ورکس پر کی جانے والی چند نازیبا حرکات یا بد تہذیبیاں درج ذیل ھیں فرض کیئے لیتے ھیں کہ آپ کے فیس بک فرینڈز کی تعداد ایک ھزار ھے اور آپکی کسی پوسٹ پر کیئے جانے والے کمنٹس اور لائکس کی تعداد 2 فیصد سے کم ھے تو پھر یا آپکو اپنی گرتی مقبولیت اور نا معقولیت کو ٹھیک کرنا چاھئے یا اپنی پوسٹ اور اپنے دوستوں کی ذہنی سوچ اور اپروچ کے درمیان دلچسپی کو دیکھنا ھوگا.... درج ذیل کچھ عادات و اطوارِ حسنہ میں سے خود کو پہچانئیے.... 1) اگر کوئ اپنی فیس بک دیکھ رھا ھو تو اس میں گردن گھما گھما کر یا آنکھیں چرا کر تانک جھانک کرنا یا بلا اجازت مسلسل دیکھنا اک بد تہذیبی ھے جس سے دوسرا فرد ذہنی کوفت کا شکار ھو جاتا ھے... 2)کسی محفل , ...